جنوبی کوریا کی حکومت نے اکتوبر کے مہینے تک 70 فیصد عوام کو ویکسین لگانے کا ہدف طے کیا تھا لیکن ویکسین کی پہلی خوارک لگوانے والے کچھ لوگ اب دوسری ڈوز لگوانے سے کترا رہے ہیں اور اس وجہ سے مکمل ویکسینیشن کا ہدف حاصل کرنے میں حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کوریا کی بیماریوں کی روک تھام کی ایجنسی کے مطابق 0.6 فیصد لوگ جنہوں نے اپنی پہلی کوویڈ 19 کی ویکسین لگوا لی تھی اب وہ ویکسین کی دوسری شاٹ لگوانے سے انکار کر رہے ہیں۔ ان میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جنہیں پہلی مرتبہ ویکسین لگوانے کے بعد ضمنی اثرات سے دوچار ہونا پڑا تھا۔
جنوبی کوریا کی صدارتی ویب سائٹ پر متعدد لوگوں نے درخواست دی ہے کہ ان کے خاندان کے افراد یا دوست ویکسین کی دوسری شاٹس لگوانے کے بعد یا تو بیمار ہوگئے ہیں یا مر گئے ہیں جس کی وجہ سے ان میں خوف بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے وہ بھی دوسری شارٹ لگوانے سے کترا رہے ہیں۔