ہم دوبارہ بحرانی صورتحال کی طرف نہیں جانا چاہتے ہیں، برطانوی وزیراعظم

وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ہم دوبارہ بحرانی صورتحال کی طرف نہیں جانا چاہتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کم معاوضے کی وجہ سے ٹینکر ڈائیورز کی کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو ایک لاکھ ڈائیورز کی کمی کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ پٹرولیم بحران کے باعث ٹینکر ڈرائیورز کو عارضی ویزے دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل برطانیہ میں ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے پیٹرول کی ترسیل میں خلل ایک بحران کی صورت اختیار کر گیا تھا اور پیٹرول کی سپلائی کو معمول پر لانے کے لیے فوج کی مدد حاصل کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔

لندن سمیت برطانیہ کے مختلف حصوں میں پیٹرول پمپوں پر گزشتہ چند روز سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں نظر آ رہی تھیں اور لوگوں نے آنے والے دنوں میں پیٹرول نہ ملنے کے خدشات کی وجہ سے اپنی ضرورت سے زیادہ پیٹرول خریدنا شروع کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں