میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے کرکٹ قوانین میں مزید تبدیلیاں کر دی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایم سی سی نے نئے قوانین کی تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق صنفی غیر جانبداری کے پیش نظر بیٹس مین کو اب بیٹس مین نہیں بلکہ بیٹر یا بیٹرز پکارا جائے گا۔
MCC has today announced amendments to the Laws of Cricket to use the gender-neutral terms “batter” and “batters”, rather than “batsman” or “batsmen”.
— Marylebone Cricket Club (@MCCOfficial) September 22, 2021
اس کے علاوہ ایم سی سی کا کہنا ہے کہ فیلڈنگ پوزیشن کے لیے استعمال کیا جانے والا لفظ ’ تھرڈ مین‘ اور ایسی ہی دیگر القاب جیسا کہ نائٹ واچ مین اور 12 تھ مین قانون کا حصہ نہیں ہیں، اور نہ اس پر ایم سی سی کا کوئی کنٹرول ہے۔
ایم سی سی کیا ہے؟
ایم سی سی یعنی میلبورن کرکٹ کلب ایک قدیم اور انتہائی معتبر کرکٹ کلب ہے جس کا قیام سنہ 1787 میں عمل میں آیا تھا۔ لندن کا لارڈز کرکٹ گراؤنڈ ایم سی سی کی ملکیت ہے۔
ایم سی سی کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ سنہ 1788 سے کرکٹ کے قوانین کی تیاری اور نفاذ کی ذمہ داری نبھا رہا ہے۔
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں سنہ 1903 سے 1977 تک اپنے غیر ملکی دوروں میں ٹیسٹ میچوں کے علاوہ جو دیگر میچ کھیلا کرتی تھیں ان میں ایم سی سی کا نام استعمال ہوا کرتا تھا۔ سنہ 1993 میں ایم سی سی کے تمام انتظامی معاملات آئی سی سی اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو منتقل ہو گئے تھے۔