متحدہ عرب امارات میں جاری انڈین پریمیئر (آئی پی ایل) میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔
آئی پی ایل فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کے بولر تھنگاراسو نتاراجن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تاہم منتظمین کا کہنا ہے کہ آج کا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔
نتاراجن کے قریبی تعلق میں رہنے والے چھ کھلاڑیوں بشمول وجے شنکر کو بھی ٹیم سے آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حیدرآباد کی ٹیم کی کپتانی نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن کررہے ہیں جو اس وقت آٹھ ٹیموں میں آخری نمبر پر ہےاور اسے پلے آف میں کوالیفائی کرنے کے لیے اگلے تمام میچز جیتنے ہوں گے۔
یاد رہے کہ آئی پی ایل کا موجودہ ایڈیشن بھارت میں شروع ہوا تھا تاہم کووڈ کی خراب صورتحال کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا اور اب بقیہ میچز یو اے ای میں کرائے جارہے ہیں.