شادی کا دن لڑکے و لڑکیوں کےلئے زندگی کا سب سے اہم اور یاد گار دن ہوتا ہے۔ لڑکیاں تو اس دن کیلئے اپنی پوری زندگی انتظار کرتی ہیں ، منصوبے ترتیب دیتی ہیں ، فیشن میگزین کی مدد سے نئے اور مقبول فیشن پر نظر رکھتی ہیں۔
بھارت میں اکثر لڑکے اور لڑکی والوں کے اہل خانہ مل کر ڈانس کرکے شادی کی تقریب کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے جس میں شادی کی تمام تیاریاں مکمل ہیں جبکہ دولہا اپنے اہل خانہ اور دوست احباب کے ہمراہ میرج ہال میں موجود بے صبری سے دلہن کا انتظار کررہاہے۔
اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن جیسے ہی اپنی فیملی کے ساتھ شادی ہال میں داخل ہوتی ہے تو دولہے کی جانب سے شاندار ڈانس کرکے استقبال کیا گیا اور سب دیکھتے ہی رہ گئے۔
سماجی را بطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو اس قدرمقبول ہوئی کہ اس کو اب تک 10 لاکھ 59 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ پسند کرنے والوں کی بھی کثیر تعداد ہے۔
ویڈیو میں دولہے کوبیک گراؤنڈ پر چلنے والے گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔