ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز کرس گیل نے کہا ہے کہ وہ پاکستان جا رہے ہیں اور کون کون ان کے ساتھ جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرس گیل نے لکھا کہ میں آج پاکستان جا رہا ہوں، انہوں نے سوال پوچھا کہ کون کون میرے ساتھ آ رہا ہے؟
I’m going to Pakistan tomorrow, who coming with me? 😉🙌🏿
— Chris Gayle (@henrygayle) September 18, 2021
کرس گیل کے پاکستان آنے کے اعلان پر محمد حفیظ نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے انہیں پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔
Welcome @henrygayle ❤️ U r a true Champion 👍🏼 loads of love from Pakistan https://t.co/Dbe2iUAWEA
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) September 18, 2021
کرس گیل کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر پاکستان کا دورہ ختم کر دیا۔کرس گیل کا بیان اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ، پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے۔