فائیو جی فون نے فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کردیے

فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ فون نے فور جی کو موبائل فونز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فروخت کے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔

اسمارٹ فون مارکیٹ پر تحقیق کرنے والی کمپنی کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں فائیوو جی اسمارٹ فون کی فروخت رواں سال جنوری میں ہلی بار فور جی فون کی فروخت پر سبقت لے گئی ہے۔

کاؤنٹرپوائنٹ ریسرچ کے مطابق جنوری 2022 میں فائیو جی اسمارٹ فون کی فروخت 51 فیصد تک پہنچ گئی۔

رواں سال جنوری میں ایپل فائیوجی ڈیوائسز کی فروخت فور جی کی نسبت بالترتیب 50 فیصد اور 30 فیصد سے زائد رہی۔

2021 میں اس خطے میں ایپل آئی فون 13 سیریز نے بھی فائیو جی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔

چین میں چینی ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ ساتھ او ای ایم (اوریجنل ایکوئپمنٹ مینوفیکچرر) کی جانب سے مسابقتی قیمت پرفائیوجی ہینڈ سیٹ کی فراہمی نے اہم کردارادا کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھرمیں فائیوجی کے فروغ میں چین کا سب سے اہم کردار رہا جہاں اس ٹیکنالوجی کا نفوذ 84 فیصد تک رہا۔

چین کے بعد شمالی امریکا اور مغربی یورپ فائیوجی فون کےبڑے خریداروں کی شکل میں سامنے آئے اور یہاں پر ان کی فروخت کی شرح بالترتیب 73 اور 76 فیصد رہی۔

شمالی امریکا اورمغربی یورپ میں آئی فون 12 سیریز کے ساتھ ایپل نے فائیو جی پیش کرنا شروع کردیے تھے۔

جس کی وجہ سے اس خطے میں فائیو جی کی فروخت کے حجم میں اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں