متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے امدادی سامان کابل بھیجے جانے کی تصدیق کردی۔
خبرایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کا طیارہ خوراک اور ادویات لیکر کابل ائیرپورٹ پہنچاہے اور اس کی تصدیق اماراتی وزارت خارجہ نے بھی کی ہے۔
اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات کے بعد افغانستان امداد لے جانے والی یہ پہلی اماراتی پرواز ہے۔
دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی اماراتی طیارے کی آمد کی تصدیق کی اور طیارے کی آمد کے موقع پر کابل ائیرپورٹ پہنچے۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ متحدہ عرب امارات کا طیارہ 60 ٹن خوراک اور طبی سامان لے کر کابل پہنچا ہے۔
اُدھر عالمی ادارہ خوراک نے بھی افغانستان کیلئے انسانی مدد پہنچانے والی پروازیں بحال کردی ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ خوراک کی پروازیں اسلام آباد سے قندھار اور مزار شریف جارہی ہیں۔