یو اے ای نے غیر ملکیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

متحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں کی بڑی مشکل آسان کر دی ہے اور ریٹائر ہونے والے غیر ملکی اب رہائشی ویزے پر یو اے ای میں اپنا قیام مکمل کر سکتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے غیر ملکی ریٹائرڈ افراد کو خوشخبری سناتے ہوئے انہیں رہائشی ویزا جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

یو اے ای کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ہم تمام غیر ملکیوں کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ریٹائر ہونے والے غیر ملکی اب رہائشی ویزے پر یو اے ای میں اپنا قیام مکمل کر سکتے ہیں۔

ایکسپو 2020 دبئی میں متحدہ عرب امارات کی کابینہ اجلاس کی صدارت کے بعد شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ‏ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم نے ریٹائرڈ غیرملکیوں کو رہائش دینے کی شرائط کو منظور کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں