یو اے ای میں غیرمسلموں کیلئے نئے قوانین کی منظوری

یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے متحدہ عرب امارات میں غیر مسلموں کے لیے نئے قوانین کی منظوری دے دی ۔

نئے خاندانی قوانین ریاست ابوظبی میں مقیم غیر مسلم تارکین پر لاگو ہوں گے،خاندانی قوانین 20 سے زائد دفعات پر مشتمل ہیں جو نجی زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کرتے ہیں۔

نئے قانون کی ایک شق شادی بیاہ اور طلاق کے قوانین پر مشتمل ہے، دوسری شق شوہر اور بیوی کے حقوق اور واجبات کے متعلق ہے، دوسری شق طلاق کی صورت میں جائیداد کی تقسیم اور مالی معاملات سے متعلق ہے۔

تیسری شق میں طلاق کے بعد بچوں کی کفالت کے معاملات شامل ہے، قانون کی چوتھی شق وصیت اور وراثت کے متعلق ہے،ریاست میں مقیم غیر مسلم کو اپنی پوری جائیداد یا حصہ کسی کو وصیت کرنے کا اختیار ہوگا۔

غیر مسلموں کے خاندانی قوانین کے لیے عدلیہ کے تحت الگ یونٹ قائم کیا گیا ہے، عدالتی کارروائی عربی اور انگریزی زبان میں ہوگی، نئےخاندانی قوانین دنیا میں رائج قوانین کے مطابق تیار کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں