دیگر سوشل میڈیا ایپلیکیشن کی طرح یوٹیوب کی جانب سے بھی اپنے پلیٹ فارم کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری رہتی ہیں۔
اسی کوشش کے صلے میں کمپنی کی جانب سے ایک نئے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جو کہ صارفین کو اپنی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک اچھا اقدام ہے۔
اس فیچر کی مدد سے یوٹیوب کے صارفین کو لیپ ٹاپ یا سسٹم پر ڈاؤن لوڈ کے بٹن کا آپشن دیا جائےگا۔
فی الحال یہ تجرباتی فیچر پریمیئم سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے جو اس لیے حیران کن نہیں کیونکہ سبسکرائبرز کو پہلے ہی موبائل ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت دستیاب ہے۔
ویب ورژن میں یہ ڈاؤن لوڈ بٹن کسی ویڈیو کو اوپن کرنے پر شیئر آپشن کے ساتھ موجود ہوگا جبکہ براؤزنگ کے دوران تھری ڈاٹ مینیو میں دریافت کیا جاسکے گا۔
جب کسی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کیا جائے گا تو وہ آف لائن یوٹیوب ویڈیو میں محفوظ ہوجائے گی۔
ان ویڈیوز کو 144 پی سے 1080 پی ریزولوشن میں دیکھنا ممکن ہوگا۔
بظاہر اس فیچر سے کسی بھی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے جس کا انحصار دستیاب اسٹوریج پر ہوگا۔