یورپ میں کورونا کیسز دوبارہ سر اٹھانے لگے، عالمی ادارہ صحت کا اظہار تشویش

 یورپین ممالک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافے پر عالمی ادارہ صحت نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یورپ کے 53 ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ رفتار برقرار رہتی ہے تو اگلے سال فروری تک مزید 5 لاکھ لوگوں کی موت ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یورپ میں کورونا سے 3 ہزار 867 افراد ہلاک جب کہ 2 لاکھ 62 ہزار افراد متاثر ہوئے تھے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں روس میں ہوئی تھیں جہاں ایک دن میں 1 ہزار 189 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 443 افراد متاثر ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں