انگلینڈ کے محکمہ صحت نے یورو 2020 فٹ بال ٹورنامنٹ کو سب سے زیادہ کورونا پھیلانے والا ایونٹ قرار دیا ہے
برطانوی خبر رساں ادارے ڈی میل کی رپورٹ کے مطابق پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے بتایا ہے کہ جولائی میں یورو کپ کے فائنل میں 2300 کورونا کے مریض ویمبلی اسٹیڈیم میں موجود تھے، جب کے میچ کے دوران 34 سو سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔
انگلینڈ کے محکمہ صحت نے یورو کپ 2020 کو سب سے زیادہ کورونا پھیلانے والا ایونٹ قرار دیا ہے۔
1966 کے عالمی کپ کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم فیفا کے کسی بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچی تھی۔ فائنل کو گراؤنڈ میں دیکھنے والے تماشائیوں کی تعداد 66 ہزار سے زائد تھی۔سنسنی خیز فائنل میں اٹلی نے پلینٹی شوٹ آؤٹ میں انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا۔