افغانستان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہمیں بین الاقوامی انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
یہ بات افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے افغانستان کے دارالحکومت کابل سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم بین الاقوامی امداد کا خیرمقدم کرتے ہیں، تاہم یہ امداد شرائط سے پاک ہونی چاہیئے۔