دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والا سرچ انجن گوگل نے 2.1 ارب ڈالرز میں اپنا نیا دفتر خریدنے کا اعلان کیا ہے۔
گوگل اربوں روپے کی مالیت کا آفس امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں خرید رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق کے مطابق مین ہیٹن کے ویسٹ سائیڈ پر نئی عمارت کی خریداری کا یہ معاہدہ کورونا کی عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے بڑا معاہدہ ہے جو کہ امریکی تاریخ کی سب سے مہنگی ڈیل بھی ہے۔
کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ نیویارک ہیڈ کوارٹر اور ہاؤس سیلز اور پارٹنرشپ ٹیموں کے طور پر کام کرنے کے لیے گوگل 2023 کے وسط تک مین ہیٹن میں سینٹ جان ٹرمینل کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔