بھارتی اداکار انوپم کھیر کی اہلیہ اور اداکارہ کرن کھیر نے کینسر کو کامیابی سے شکست دے کر دوبارہ چھوٹی اسکرین پر واپسی ہورہی ہے ۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کرن کھیر ایک ٹیلی وژن ریئلٹی شو کو جج کریں گی جس میں شلپا شیٹی اور گلوکار بادشاہ ان کے معاون ہوں گے۔
واضح رہے کہ وہ اس ریئلٹی شو سے 2009 سے منسلک ہیں اور اپنی بیماری سے صحتیابی کے بعد واپس شو پر آنے پر انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شو میرے دل کے قریب ہے۔
رواں برس اپریل میں کرن کے شوہر انوپن کھیر نے بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ کو کینسر کا عارضہ لاحق ہوگیا ہے۔
ایک ماہ قبل کرن کھیر نے اپنے انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ آہستہ آہستہ صحتیاب ہورہی ہیں