ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم 303 رنز بنا کر اب بھی سب سے آگے ہیں، دوسرے نمبر پر بھی محمد رضوان ہیں جنہوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ میں 281 رنز بنائے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کھانے کے بعد ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے جبکہ ڈیوڈ وارنر کے پاس 14 نومبر کو کھیلے جانیوالے ایونٹ کے فائنل میں بڑی اننگز کھیل کر محمد رضوان اور بابراعظم سے آگے نکلنے کا موقع موجود ہے۔
ایونٹ میں تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے بیسٹمن جوز بٹلر ہیں جنہوں نے اپنی شاندار پر فارمنس کی بدولت 269 رنز بنائے۔
ڈیوڈ وارنر زیادہ ا سکور بنانے والے چوتھے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایونٹ میں 236 رنز اسکور کیے ہیں تاہم وارنر کے پاس ان تینوں کھلاڑیوں سے آگے نکلنے کا ایک اور موقع ہے۔