محکمہ صحت کے اقدامات اور شہریوں کے تعاون سے کویت کے فیلڈ اسپتال میں داخل آخری مریض کو بھی گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت میں حکومت اور محکمہ صحت کے سخت اقدامات کے بعد کرونا کیسز میں مسلسل کمی آئی اور اب سے کچھ دیر قبل آخری مریض کو بھی اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔کویت کے فیلڈ اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزی الخواری نے آخری مریض کی طبیعت بہتری اور اُسے گھر جانے کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔
رپورٹ کے مطابق کویت کے علاقے مشرف میں قائم نمائشی ہالز کو کرونا فیلڈ اسپتال میں تبدیل کردیا گیا تھا۔اس اسپتال میں سیکڑوں مریضوں کا علاج کیا گیا، چار ماہ قبل ایک مریض کو لایا گیا جس کو جولائی سے اکتوبر کی 31 تاریخ تک انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا۔کرونا انفیکشن کی شرح میں کمی اور روبہ صحت ہونے کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی۔الخواری نے اپنے پیغام میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے تمام شہریوں کے تواون کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سنگ میل قومی کامیابی کے قیام اور عمل میں تعاون کی وجہ سے حاصل کرنا ممکن ہوا۔انہوں نے وزیر صحت شیخ ڈاکٹر باسل الصباح کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد الحمیدان نے طبی، نرسنگ، تکنیکی اور انتظامی عملے اور فارماسسٹ کے ارکان کو مبارکباد اور تشکر کا پیغام بھیجا کہ ان کی زبردست کوششوں اور مریضوں کے لیے فکرمندی اور بحران کے دوران ان کے اہل خانہ کے جذبات کا خیال رکھا۔
الحمیدان نے وزیر صحت کے تمام حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ جنہوں نے اس وبا پر قابو پانے میں مدد کی۔ انہوں ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر لیلیٰ العنزی اور ان تمام لوگوں کی کارکردگی کو بھی سراہا جنہوں نے کرونا کے دوران میڈیکل اسٹاف کی ہر ممکن مدد کی۔ڈاکٹر محمد الحمیدان نے مملکت میں مقیم شہریوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھیں تاکہ کرونا وبا پر مستقبل بنیادوں پر قابو پایا جاسکے۔