کرونا وبا سے نمٹنے کی کامیاب حکمت عملی، کویت نے سرکاری طور پر اہم ترین اعلان کرڈالا۔
تفصیلات کے مطابق تقریباً دو سال کے لمبے عرصے کے بعد کویت میں معمولات زندگی بحال کرنے کا سرکاری طور پر اعلان کردیا گیا ہے، حکومت کے سرکاری ترجمان طارق المزم نے یہ اعلان وزراء کونسل نے ایک غیر معمولی اجلاس کے بعد کیا۔
اجلاس میں وزیراعظم شیخ صباح الخالد الحمد الصباح نے احتیاط تدابیر اپناتے ہوئے معمول کی زندگی میں واپسی کا اعلان کیا کیونکہ کویت بتدریج واپسی کے منصوبے کے پانچویں مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزراء کی کونسل نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ وزارت اوقاف اور اسلامی امور کو یہ یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں جس میں اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ نمازی ویکسین شدہ ہیں جبکہ مساجد میں نماز پڑھنے والے ماسک کا استعمال کریں اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جائے نماز گھر سے لائیں۔
ماسک پہننے کا فیصلہ کھلے علاقوں میں نہیں بلکہ بند جگہوں پر ضروری ہے۔ ریسٹورانوں اور کیفوں میں ماسک پہننا ضروری نہیں ہے جبکہ شادیوں اور سماجی تقریبات میں ماسک پہننا اور ویکسین شدہ افراد کو اجازت دینے کا اطلاق 25 اکتوبر بروز اتوار سے لاگو ہو گا۔
کونسل نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کو کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے کو اتوار سے مکمل صلاحیت کے ساتھ چلانے کے منصوبے کے تیسرے مرحلے پر عمل درآمد کے لیے تفویض کرنے کا فیصلہ کیا۔کابینہ نے وزارت داخلہ اور پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کو ہدایت کی کہ وہ کویت کے لیے ہر قسم کے ویزے دوبارہ شروع کریں جو قواعد و ضوابط کے مطابق ویکسین شدہ ہوں جیسا کہ وبائی بحران سے قبل اور کابینہ کی قرارداد نمبر (971) کے مطابق 18 اگست 2021 کو کویت ریاست میں داخل ہونے والے مسافروں پر لاگو قوانین کے مطابق تھا۔