بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے متحدہ عرب امارات میں جاری انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کے رواں سیزن کے بعد اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
رائل چیلنجرز بنگلور کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ویرات کوہلی کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے آر سی بی کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ آئی پی ایل کے آئندہ ایڈیشن کیلئے اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔
Virat Kohli to step down from RCB captaincy after #IPL2021
“This will be my last IPL as captain of RCB. I’ll continue to be an RCB player till I play my last IPL game. I thank all the RCB fans for believing in me and supporting me.”: Virat Kohli#PlayBold #WeAreChallengers pic.twitter.com/QSIdCT8QQM
— Royal Challengers Bengaluru (@RCBTweets) September 19, 2021
ویرات کوہلی نے ایک ویڈیو پیغام میں فرنچائز کا اُن پر اعتماد کرنے کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔
32 سالہ ویرات کوہلی نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2021 کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑنےکا بھی اعلان کیا تھا۔