انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے کورونا کی نئی قسم کے سامنے آنے پر ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر روک دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ کورونا کی نئی قسم کے پھیلاﺅ کے خدشے کے پیش نظر ایونٹ کو روکنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
پاکستان سمیت نو ممالک کی ویمنز ٹیمیں زمبابو ے میں موجود ہیں ،رینکنگ کی وجہ سے تین ٹیموں نے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کر لیاہے ۔
پاکستان ، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز اگلے سال نیوزی لینڈ میں ورلڈ کپ کھیلیں گی، فیصلہ جنوبی افریقہ ، زمبابوے میں کورونا ،سفری پابندیوں کی وجہ سے کیا گیا ۔