کورونا ویکسین کی اضافی ڈوز سے متعلق سعودی عرب کا بیان سامنے آگیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک یا کسی اضافی خوراک کے بارے میں بات کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے اتوار کو پریس کانفرنس میں کورونا کے نئی ویرینٹ اومی کرون کے بارے میں متعدد معلومات اور ابتدائی مطالعات پر روشنی ڈالی۔
جن کے مطابق کورونا کا نیا ویرینٹ زیادہ خطرناک نہیں ہے جبکہ اومی کرون کے خلاف حفاظتی ویکسین کی تاثیر ختم نہیں ہوتی ہیں۔
اس کے علاوہ شدید بیماری سے بچاؤ کے لیےکورونا کی دو خوراکیں لگوانا ضروری ہیں جبکہ بوسٹر خوراک انفیکشن کی منتقلی کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
سعودی وزارت صحت کے ترجمان نےکہا ہےکہ تقریباً 70 ممالک میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون سامنے آئی ہے ۔
وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب محفوظ ہیں تاہم انہوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے پر زور دیا۔