عالمی ادارہ صحت کے ادارہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائر س کا پوری طرح سے خاتمہ نا ممکن ہے ۔
روس میں عالمی ادارہ صحت کی نمائندہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وا ئر س کا کبھی بھی پوری طرح سے خاتمہ نہیں ہوگا بلکہ یہ وائرس مقامی بیماری کے طور پر موجود رہے گا۔
ملیتا وجنوویچ نے کہا کہ کورونا وبا پھیلنے کے انداز سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ وائرس کبھی بھی پوری طرح ختم نہیں ہوگا بلکہ ایک مقامی بیماری کی شکل میں موجود رہے گا۔انہوں نے کہا کورونا ایک مقامی بیماری کی شکل اختیار کر رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی نمانئدہ نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم وبا کو پھیلنے سے روکیں اور کوشش کریں کہ اس وائرس کی لپیٹ میں آنے والوں کی تعداد کم سے کم ہو۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ احتیاط نہ کرنے کی صورت میں کورونا کی نئی قسم ایسی شکل میں ظاہر ہوگی کہ جسکا اندازہ بھی نہیں لگایا جا سکتا۔
وجنوویچ نے کورونا کی وبا کو قابو میں کرنے کے تعلق سے ٹیکے لگانے کے ساتھ ساتھ سبھی احتیاطی اقدامات کو بھی بہت اہم بتایا۔
عالمی ادارہ صحت نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ امیکرون کے کیس ہر 36 سے 72 گھنٹے میں دوگنے ہو رہے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ویرینٹ، ڈلٹا ویریئنٹ کی بہ نسبت زیادہ تیزی سے پھیلنے والا ہے۔