امریکا میں عالمی وبا کورونا وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ سے تجاوزکر گئیں ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 1800 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 7لاکھ سے بڑھ گئی،کورونا سے ہلاک افراد کی اکثریت نے کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔
دوسری جانب اس صورتحال کے پیش نظر کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے 12 سال اور زائد عمر کے طلبہ پر ویکسین لگوانا لازم قرار دے دیا ہے۔ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم کی جانب سے ریاست میں سکول کے تمام بچوں پر ویکسین لازم کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا ۔