کورونا میں کمی: یو اے ای میں بعض مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ختم

دبئی:متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں کورونا وائرس میں کمی کے بعد بعض مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی گئی،2میٹر کے سماجی فاصلے کی شرط برقرار رہے گی۔

متحدہ عرب امارات میں ماسک پہننا اب لازم نہیں ہے ،جس کے باعث نئی ہدایات جاری کردی گئیں۔

کوروناوائرس سے حفاظت کے پیش نظر یو اے ای نے نئی ایس اوپیز جاری کی ہے جس کےتحت اب بعض مقامات پرماسک پہننا لازم نہیں ہےالبتہ 2میٹرکےسماجی فاصلےکی شرط برقراررہےگی۔

وباء کی روک تھام سے متعلق اتھارٹی کے مطابق اب شہریوں کوورزش کرنےکےمقامات پرماسک پہننےکی ضرورت نہیں اسی طرح ایک ہی گھرانے کے افراد جب اپنی نجی گاڑی میں سفرکررہےہیں تووہ بھی ماسک پہننےکی شرط سےمستثنیٰ ہوں گے جبکہ سوئمنگ پول ،ساحل سمندر،صالون،بیوٹی پارلراورمیڈیلی سینٹرپربھی ماسک پہننالازم نہیں ہوگا۔

شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ دیگرپبلک مقامات پرماسک لازمی پہنیں کیونکہ یہ وباءسےنمٹنےکیلئےمؤثر ہتھیارہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں