پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49 ہزار 506 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3884 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 86 افراد انتقال کر گئے۔
پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.84 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرتے ہوئے 24004 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 75 ہزار 504 تک جاپہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2669 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 67 ہزار 73 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 84427 ہے۔