کنگنا وناوت کا دیپیکا کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنے کا مشورہ

کیریئر کے آْغاز سے ہی بولڈ انداز رکھنے والی بالی وُڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے دیپیکا کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنے کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا نے اپنی 2014 میں ریلیز ہوئی فلم کوئین پر بہترین اداکاری کا ایوارڈ نہ ملنے پر دیپیکا کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

دیپیکا کو حال ہی میں ان کی فلم ‘ہیپی نیو ایئر’ میں اپنی اداکاری کے لیے بیسٹ ادکارہ کا ایوارڈ ملا جس پر کنگنا نے دیپیکا پر ایک انٹرویو میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘دیپیکا کو ہیپی نیو ایئر کیلئے ایوارڈ ملا، انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے، آپ اس فلم کیلئے کیسے ایوارڈ لے سکتی ہیں’۔

اس انٹرویو میں کنگنا کا کہنا تھا کہ آپ خود سوچو ، تھوڑی تو عقل ہونی چاہیے کہ ایک بندی کی فلم کوئین آئی ہے اور دیپیکا کو ہیپی نیو ایئر کیلئے ایوارڈ مل رہا ہے۔

تاہم جب دیپیکا نے ہیپی نیو ایئر کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا تو انہوں نے فلم کوئین میں کنگنا کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایوارڈ کنگنا کو ملنا چاہیئے۔

یاد رہے کہ کنگنا رناوت بالی وڈ کی ایک ایسی اداکارہ ہیں جو کیریئر کے آغاز سے ہی اپنے جذبات کا اظہار کرنے سے گریز نہیں کرتی ہیں اور ہر معاملے پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں