تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی اولمپکس میں شرکت کی مخالفت کرنے والا بھارت بھی اب قائل ہو گیا ہے کہ کرکٹ کو اولمپکس کاحصہ ہونا چاہیے.
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پیشکش تیار کررہے ہیں، لاس اینجلس میں 2028 میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں کرکٹ کو بھی حصہ بنانے کے لیے ورکنگ کمیٹی قائم کردی ہے۔
آئی سی سی کا مزید کہنا ہے کہ امریکا میں تیس ملین کرکٹ شائقین رہتے ہیں، لاس اینجلس اولمپکس کے لیے کرکٹ آئیڈیل ہوگا۔
آئی سی سی چیئر گریگ بارکلے کا کہنا تھا کہ اولمپکس گیمز میں کرکٹ کا اضافہ اولمپکس جیسے عالمی ایونٹ کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا، بارکلے نے مزید کہا کہ کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، اس کے دنیا بھر میں اربوں مداح موجود ہیں۔
آئی سی سی کے اولمپک ورکنگ گروپ کو انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئر آین واٹمور ہیڈ کریں گے جبکہ دیگر ممبران میں آئی سی سی انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر اندرا نوئی، زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیئر ٹاوینگوا مکوہلانی اور چیئر کرکٹ امریکہ پراگ مراتھ سمیت دیگر شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ کرکٹ کو صرف ایک بار 1900 میں اولمپکس کا حصہ بنایا گیا تھا اس موقع پر صرف دو ٹیموں برطانیہ اور پیرس نے کرکٹ میچ کھیلا تھا۔
2028 میں کرکٹ کی واپسی کا مطلب ہو گا کہ مذکورہ کھیل 128 سال بعد دوبارہ اولمپکس کے عالمی میلے میں شامل ہو گا۔
Load/Hide Comments