سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے سرکاری اور نجی شعبوں کے مراکزمیں داخل ہوتے وقت احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے ایک وضاحتی انفوگرافک بیان میں کہا ہے کہ سماجی فاصلوں پر عمل نہ کرنا اور سرکاری اور نجی شعبوں کے ہیڈ کوارٹرز میں داخل ہوتے وقت درجہ حرارت کی پیمائش سے انکار کرنا کرونا پروٹوکول کی کھلی خلاف وروزی تصور کیا جائے گا۔وزارت داخلہ نے بتایا کہ خلاف ورزی پر جرمانہ فی شخص ایک ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا اور بار بار خلاف ورزی پرایک لاکھ ریال جرمانہ ادا کرنا پڑے گا