اطالوی کلب جوانٹس کے منیجر نے اعلان کیا ہے کہ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو جوئنٹس کی طرف سے مزید نہیں کھیلیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جووئنٹس کے منیجر ماسیمیلانو الیگری نے کہا ہے کہ رونالڈو کو کل کے میچ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ رونالڈو نے کلب کی ترقی کیلئے کردار اد ا کیا، اس کیلئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
دوسری جانب پرتگال سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ فٹ بالر رونالڈو اپنے اہل خانہ سمیت اٹلی سے روانہ ہو گئے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اسپورٹس کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو اپنے سابق کلب مانچسٹر یونائیٹد کی جانب سے کھیلیں گے۔
رپورٹ کے مطابق رونالڈو کا مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے جس کا باقاعدہ اعلان چند گھنٹوں میں کیا جائے گا۔
اس سے قبل خبریں آ رہی تھیں کہ کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر سٹی کلب کی جانب سے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔