کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ کی ٹیم 482 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ہینری نکلز نے 105 رنز کی اننگز کھیلی، نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 387 رنز کی برتری حاصل کرلی ، جنوبی افریقا دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار ہے۔
ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے 116 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی مڈل آرڈر بیٹر ہنیری نکلز نے 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ٹام بلینڈ 96 رنز بناکر کامیاب بیٹر رہے۔
میٹ ہنری نے پہلی اننگز میں 7وکٹ لینے کے بعد بیٹنگ میں شاندا کارکردگی دکھاتے ہوئے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 482 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، جنوبی افریقا کے اولیور نے 3 ربادا، جینسن اور مارکرم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔
جنوبی افریقا کی دوسری اننگز 387 رنز کے خسارے سے شروع ہوئی ، دن کے اختتام تک اس نے 3 وکٹ پر 34 رنز بنالئے تھے، کپتان باووما22 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید 353 رنز درکار ہیں اور اس کی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔