بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے متعلق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اداکارہ رواں سال کے ماہ دسمبر میں شادی کرلیں گی۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کترینہ کیف دسمبر 2021 کے آغاز تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔
رپورٹس کے مطابق شادی کی تمام رسومات کرائے پر لئے جانے والے گھر میں ادا کی جائیں گی لیکن فی الحال اس حوالے سے کوئی دعوت نامہ منظر عام پر نہیں آیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کترینہ اور وکی نے بہت سے پراجیکٹس سائن کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے شادی بہت سادگی سے ہوگی ۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متعدد پراجیکٹس سے منسلک ہونے کی وجہ سے دونوں نے ہنی مون کا فوری پروگرام ملتوی کرکے شادی کے فوری بعد شوٹنگ پر جانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کے معاملات کو تاحال خفیہ رکھا ہے اور اب تک کسی بھی شخص یا رشتے دار کو شادی کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ساتھ ہونے کی خبریں گزشتہ 2 سال سے ہیں لیکن اب یہ جوڑی جلد ہی شادی کے بندھن میں منسلک ہوجائیں گے۔