افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہو گئی جبکہ 40 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل میں یکے بعد دو دھماکے ہوئے۔ پہلا دھماکہ سردار محمد داؤد خان اسپتال کے سامنے ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ بھی اسپتال کے قریب ہوا۔
وزیر اکبر خان کے علاقے میں دھماکے کے دوران فائرنگ بھی سنی گئی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر کے زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔
دھماکوں کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا تاہم فوری طور پر دھماکوں کی تفصیلات معلوم نہ ہو سکیں۔