کابل: افغانستان کی موجودہ صورتحال پیش نظر امریکی فوجی طیارے کے ساتھ لٹک کر ملک سے بھاگنے کی کوشش میں 3 افغان شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظر ہزاروں افراد ائیر پورٹ پہنچ گئے ہیں اور کسی بھی طرح افغانستان سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
افغان شہریوں نے امریکی فوجی طیارے کے ساتھ لٹک کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم طیارے نے جیسے ہی اڑان بھری پہیے پر لٹکے 3 افراد گر کر ہلاک ہو گئے۔
https://twitter.com/AsvakaNews/status/1427181300054515730?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1427181300054515730%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.humnews.pk%2Flatest%2F340754%2F
مقامی میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیو میں امریکی سی 17 طیارے سے گرتے نوجوانوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ افراد زور دار آواز کے ساتھ لوگوں کے گھروں کی چھتوں پر گر کر ہلاک ہوگئے۔