افغانستان کے کابل ایئر پورٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور ہلاکتوں سے متعلق ابھی معلوم نہیں ہوا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق کابل ایئرپورٹ کے اردگرد دھوئیں کے بادل چھا گئے ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کابل ایئرپورٹ پر دو دھماکے ہوئے تھے جس میں 100 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 150 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کابل میں ایئرپورٹ میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگلے 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران کابل ایئرپورٹ پر دہشت گردانہ حملہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا تھا کہ داعش کے خلاف ڈرون حملے جاری رکھے جائیں گے۔