کابل ایئر پورٹ دوبارہ فعال ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کابل ایئرپورٹ سے علاقائی پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کابل ایئرپورٹ سے 3 مقامی ایئرلائن کے جہازوں نے پرواز بھری ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق کابل ایئرپورٹ سے قندھار، ہرات اور مزار شریف کے لئے پروازیں چلائی گئیں، کابل ایئرپورٹ قطری حکام کے زیر انتظام فعال کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جلد ہی کابل سے بین الاقوامی پروازوں کا بھی آغاز کردیا جائے گا۔