کابل ایئرپورٹ کے قریب تین دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 73 ہوگئی، ہلاک ہونے والوں میں 13 امریکی بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکوں میں بچوں اور امریکی فوجیوں سمیت 73 افراد ہلاک جبکہ 140 افراد زخمی بھی ہوئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق داعش نے کابل ایئرپورٹ پر دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ادھر امریکی صدر جوبائیڈن نے کابل ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل حملے کا داعش کو جواب دیا جائے گا، جواب کب اور کس وقت دینا ہے اس کا فیصلہ امریکا کرے گا۔ افغانستان میں اضافی فورسز کی ضرورت پڑی تو بھیجی جائے گی۔
واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا نے جمعرات کو ہی اپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ کے قریب جانے سے منع کیا تھا