امریکی حکام نے کابل ائیرپورٹ کو سویلین ائیرٹریفک کے لیے کھول دیا۔
امریکی دفاعی فورس کے جنرل فرینک میک مکینزی کا کہنا ہےکہ کابل میں حامد کرزئی ائیر پورٹ محفوظ ہے اور ائیرپورٹ اب تمام سویلین ائیر ٹریفک کے لیے فعال ہے۔
جنرل فرینک نے کہا کہ امریکی شہریوں کا تحفظ اس وقت اولین ترجیح ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹ کوم کے کمانڈر جنرل فرینک نے دوحہ میں طالبان سے ملاقات بھی کی تھی جس میں انہوں نے امریکی انخلا میں مداخلت کے خلاف طالبان کو خبردار کیا تھا۔
واضح رہےکہ طالبان کے کنٹرول کے بعد کابل میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا تھا۔