ڈی کوک نےٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر اور سابق کپتان کوئنٹن ڈی کوک نے سال 2021 کے آخری روز ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سابق جنوبی افریقی کپتان کا کہنا ہے کہ اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتا ہوں، گھر میں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ یہ میرےکیریئر کا اختتام نہیں، وائٹ بال کرکٹ میں اپنے ملک کے لیے دستیاب رہوں گا۔

وکٹ کیپر بلےباز کی جانب سے یہ اعلان ایسے موقع پر کیا گیا ہے کہ جب بھارتی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ پر موجود ہے اور مہمان ٹیم نے میزبان کو پہلے ٹیسٹ میں شکست سے دوچار کیا ہے۔

تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جوہانسبرگ میں پیر سے کھیلا جائے گا۔

ڈی کوک نے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے 29 سالہ جنوبی افریقی بلے باز نے 54 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں 38.82 کی اوسط سے انہوں نے 3 ہزار 300 رنز بنائے ہیں جن میں ان کی 6 سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں