گیانا: دو بار کی ٹی ٹونٹی ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز نے منگل کو اعلان کیا کہ پاکستان کیخلاف چوتھا ٹی ٹوئینٹی ڈوین براوو کے کیریئر کا آخری بین الاقوامی میچ ہے جو کہ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کے آغاز سے پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ کپتان کیرون پولارڈ نے پوسٹ کی گئی ویڈیو کہا کہ “وائٹ بال سیریز میں یہ ہمارے پاس سیریز برابر کرنے کا آخری چانس ہے۔ لیکن میں اس وقت ویسٹ انڈیز کرکٹ کے ہردل عزیز کھلاڑی ڈوین براوو کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں ۔براوو تینوں فارمیٹس کھیل چکا ہے حالانکہ وہ دیگر دو فارمیٹس سے بہت پہلے ہی ریٹائر ہو چکا ہے اور آج ان کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا بھی آخری میچ ہے اور اس موقع پر ونڈیز کرکٹ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔”
This is what the Skipper had to say at the start of the match 🌴⬇️
— Windies Cricket (@windiescricket) August 3, 2021
And yes it's official, today's T20I is the last in the Caribbean for the Champion @DJBravo47 😥#WIvPAK #MissionMaroon pic.twitter.com/0CJZ9oX1SN
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے براوو کو میچ کے اختتام پر اپنی جرسی بطور تحفہ پیش کی۔ اس موقع پر ڈی جے براوو نے پاکستان کیخلاف اپنے کیریئر کے آخری میچ کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جرسی پاکستانی ٹیم کے کپتان کی طرف سے ایک زبردست تحفہ ہے جو انہوں نے مجھے اپنے ہوم گراؤنڈ پر کیریئر کے آخری میچ میں بطور یادگار پیش کی ہے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق ڈی جے براوو اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی ویسٹ انڈیز کے شیر دل کھلاڑی رہے ہیں۔ ان کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی خاص باتیں دو ورلڈ کپ کی جیت ہیں – 2012 میں کولمبو میں سری لنکا کے خلاف، اور 2016 میں کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کی جیت ان کے کیریئر کی خاص بات ہیں۔ براوو مختصر ترین فارمیٹ میں سب سے بڑے پرفارمرز میں سے ایک ہیں ، اور ڈیتھ اوور میں ان کی بولنگ شاندار رہی ہے۔
براوو ویسٹ انڈیز کے لیے 85 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 76 وکٹوں کے ساتھ نمایاں وکٹیں لینے والے کھلاڑی رہے ہیں۔ ان کے بہترین اعداد 19 رنز دے کر 4 وکٹیں ہیں۔ جو انہوں نے گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں حاصل کیں تھی۔
ڈوین براوو نے مجموعی طور پر اپنے انٹرنیشنل کیریئر۔ میں 40 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں انہوں نے 2200 رنز بنائے اور 86 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیسٹ میں ان کا بہترین اسکور 113 رنز ہے۔ 164 ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی جس میں 2968 رنز اور 199 وکٹیں اڑائیں اور 85 ٹی ٹوئنٹی میں 1229 رنز اور 76 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔