ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش کی پوری ٹیم 87 رنز پر ڈھیر

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان بارش سے متاثرہ ڈھاکا ٹیسٹ میچ کے آخری دن بنگلادیش کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 87 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

میزبان ٹیم نے میچ کے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنالیے تھے۔

بنگلادیش کی جانب سے نجم الحسین شنٹو نے 30 رنز جبکہ شیکب الحسن 27رنز بناکر آوٹ ہوئے.اس کے علاوہ میزبان ٹیم کا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں شامل نہیں ہوسکا۔

پاکستان کی طرف سے ساجد علی نے 8 وکٹیں لی اور شاہین شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں