ڈھاکا ٹیسٹ:دوسرے روز بھی بارش کھیل کےآڑے آگئی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔

میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے اوپنر عبداللہ شفیق اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا، عبداللہ شفیق 25 اور عابد علی 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم اور اظہر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے باالترتیب 60 اور 36 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 90 رنز کی پارٹرشپ قائم ہوئی۔

پاکستان نے کھیل کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے جبکہ بارش اور خراب موسم کے باعث دو بار میچ روکنا پڑا اور 57 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے دونوں وکٹیں تیج الااسلام نے حاصل کیں جبکہ اور کوئی بولر وکٹ لینے میں ناکام رہا۔

پاکستان کو بنگلہ دیش کیخلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگال ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کےمابین 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں