ڈبلن: آئیرلینڈ کے ڈیٹا پرائیویسی واچ ڈوگ نے واٹس ایپ کو 225ملین یورو کاریکارڈ جرمانہ کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ کے ڈیٹا واچ ڈاگ نے پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر واٹس ایپ کو 225 ملین یورو جرمانہ کیا ہے۔یہ آئرش ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن کی طرف سے اب تک کا سب سے بڑا جرمانہ ہے ، اور یورپی یونین کے جی ڈی پی آر قوانین کے تحت دوسرا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔
وا ٹس ایپ کا یورپی یونین کا ہیڈ کوارٹر آئرلینڈ میں ہے ۔واٹس ایپ نے کہا کہ وہ فیصلے سے متفق نہیں ہے اور اپیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
جرمانہ ایک تحقیقات سے متعلق ہے جو 2018 میں شروع ہوئی تھی ، اس بارے میں کہ آیا واٹس ایپ کس حد تک شفاف ہے اور وہ معلومات کو کس طرح سنبھالتا ہے۔
کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ واٹس ایپ ایک محفوظ اور پرائیوٹ سروس فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔”ہم نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا ہے کہ ہم جو معلومات فراہم کرتے ہیں وہ شفاف اور جامع ہے اور ایسا کرتے رہیں گے۔ ہم 2018 میں لوگوں کو فراہم کی گئی شفافیت کے حوالے سے آج کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں ۔”