چین کی جانب سے کورونا وباء سے مقابلے کے لئے نئی ویکسین کی تیاری عمل میں ہے جبکہ اس کے ٹرائلز بھی آخری مراحل میں موجود ہیں۔
چین کی نئی کوویڈ ویکسین کے اب تک کے ٹرائلز اور ان کے نتائج کے حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ نئی ویکسین 82 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ ویکسین استعمال کرنے والے رضاکاروں میں سے کووڈ سے متاثر ہونے والے کوئی فرد آئی سی یو میں داخل نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی ہلاک ہوا ہے۔
اس ٹرائل میں 28 ہزار 500 افراد شامل تھے اور ویکسین کی افادیت کے نتائج ان میں سے 221 کووڈ کیسز کے تجزیے پر مبنی تھے۔
خیال رہے کہ یہ چین کے اندر تیار کی جانے والی 5 ویں ویکسین ہے اور اس ویکسین کو کمپنی نے انسٹیٹوٹ آف مائیکرو بائیولوجی کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔
اس کے کلینکل ٹرائلز ان مقامات پر ہورہے ہیں جہاں کووڈ کی وبا پر قابو نہیں پایا جاسکتا ہے۔
اس ویکسین کی ٹیکنالوجی امریکی کمپنی نووا ویکس کی تیار کردہ ویکسین سے ملتی ہے جسے کووڈ کی علامات والی بیماری سے بچاؤ کے لیے 90 فیصد تک مؤثر قرار دیا گیا