چین: پہاڑی راستےکےکنارے پر ٹرک تین روز تک لٹکتا رہا

چین میں ایک ٹرک دشوار گزار پہاڑی راستے پر پھسل کرکنارے پراٹک گیا اور اگلے تین روز تک وہیں لٹکتا رہا۔

چینی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ یکم جنوری کو شمالی چین میں پیش آیا جہاں ایک ٹرک راستہ خراب ہونے کے باعث پہاڑی راستے سے نیچے گرتے ہوئے بال بال بچ گیا اور وہیں کنارے پر اٹک گیا۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ تین روز تک مال بردار ٹرک وہیں لٹکا رہا، اس دوران بھاری مشینری طلب کی گئی جس کی مدد سے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد ٹرک کو بحفاظت سیدھا کردیا گیا اور راستہ کلیئر کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا میں آنے والی رپورٹ کے مطابق ٹرک کا ڈرائیور اور اس کا ایک مددگار پہلے ہی بحفاظت ٹرک سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں