چین میں 5جی ٹیکنالوجی صارفین کی کل تعداد1کروڑ20لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
چینی خبر رساں ادارے نےبیجنگ مواصلاتی انتظامیہ کی ایک کانفرنس میں جاری اعدادوشمار کے حوالہ سے بتایا ہے کہ بیجنگ میں ہر 10ہزار افراد کو 5جی کے 20 بیس اسٹیشنز دستیاب ہیں جو کہ چین میں پہلے درجے پر ہے۔
اطلاع کے مطابق دارالحکومت کے کلیدی فعال علاقوں میں5 جی نیٹ ورک کی مکمل کوریج ہوگئی ہے ۔جس میں اس کا مرکزی شہر،ذیلی مرکز اور مرکزی کاروباری ضلع شامل ہے، یہ ٹیکنالوجی صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم ، سیاحت اور صنعتی انٹرنیٹ پر لاگو ہوتی ہے۔چین نے 5جی کی ترقی میں عالمی برتری حاصل کرلی ہے۔ مئی کے آخر تک 5جی کے 8لاکھ19ہزار بیس اسٹیشنز بنائے گئے جو دنیا کے کل کے 70 فیصد سے زیادہ ہیں۔