چٹا گانگ ٹیسٹ میں پاکستان کی گرفت مضبوط ، چوتھے دن کے اختتام پر بغیر نقصان کے 109 رنز بنا لئے

دورہ بنگلہ دیش پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم نے چٹاگانگ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے بغیر نقصان 109 رنز بنا لئے ۔

چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر اوپنر عابد علی 56 اور عبداللہ شفیق 53 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔

بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 157 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ پہلی اننگز میں بنگلہ دیشی ٹیم کو 47 رنز کی برتری حاصل تھی ۔

202 رنز کے تعاقب میں پاکستانی کھلاڑیوں کی محتاط انداز میں بلے بازی جاری ہے ، اوپنرز نے بغیر کسی نقصان کے 100 کا ہندسہ عبور کیا ، عابد علی اور عبداللہ شفیق نے ففٹیز مکمل کیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں