کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے لیے نئے ہیڈکوچ کے نام کا اعلان کردیا۔
انگلش کاؤنٹی ٹیم نوٹنگھم شائر کے موجودہ ہیڈ کوچ اور دو مرتبہ انگلینڈ کے کوچنگ سیٹ اپ میں رہے پیٹر مورز آئندہ سیزن میں کراچی کنگز کے ڈک آؤٹ میں کوچنگ کے فرائض سرانجام دیتے نظر آئیں گے۔
پیٹر مورز سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز کی جگہ لیں گے جنہیں کنگز نے سیزن 2021 کےلیے کوچ بنایا تھا.
Big news for #KingsKayFans 📢
Former England Head Coach #PeterMoores has joined #KingsFamily as the Head Coach of Karachi Kings for the 7th edition of #HBLPSL ✌🏻
Let's welcome him on board!! 👊🏻#KingsFamily #KarachiKings #YehHaiKarachi @Salman_ARY @tariqwasi @wasimakramlive pic.twitter.com/BFxaCtcJA0— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) December 5, 2021
ٹوئٹر پر جاری پیٹر مورز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ‘کراچی کنگز کی فیملی میں شامل ہونے پر جوش ہوں، پی ایس ایل مقامی ٹیلنٹ کی طاقت کی وجہ سے دنیا بھر کے بہترین ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے بابراعظم کو کپتان نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔