پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو بھارت کے ہاتھوں شکست

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کولکتہ میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پوران 61 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،کیل مایرس 31 جبکہ کپتان کیرن پولارڈ 24 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

بھارت کی جانب سے ہرشل پٹیل اور روی بشنوئی نے 2،2 شکار کیے جبکہ بھنیشور کمار، دیپک چاہر اور چاہل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا ہدف بھارت نے انیسویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بھارت کی جانب سے کپتان روہیت شرما 40 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،ایشان کشن 35، جبکہ سوریا کمار یادو 24 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیس نے 2 شکار کیے جبکہ کوٹریل اور فابئین ایلن نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں