چین ایک خاتون سمیت تین خلا بازوں کو ہفتے کو خلائی اسٹیشن روانہ کرے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق خاتون وینگ یاپنگ خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن جانے والی پہلی خاتون ہوں گی۔
خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ چینی خلا باز چھ ماہ تک خلائی اسٹیشن میں رہیں گے۔
چینی حکام کے مطابق شین ژو 13 نامی خلائی جہاز کو ہفتے کی رات لانچ کیا جائے گا۔